شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا امریکی اور جنوبی کوریا کی مشقوں کے جواب میں ایک مقدس جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔شمالی کوریا کے قومی دفاعی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی جنگی مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کی حکومت کوغیر مستحکم کرنا ہے۔کمیشن کے مطابق وہ اشتعال انگیزی کے جواب میں جب بھی ضروری سمجھے گا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی فوج اور عوام کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سال مارچ میں جنوبی کوریا کا ایک بحری جہاز ایک حملے میں ڈوب گیا تھا۔ اس حملے کا الزام شمالی کوریا پر لگایا گیا ہے جبکہ بعض مبصرین اس حملے کو امریکی سازش قراردے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110